10-Apr-2022 آمد رمضان المبارک
نظم
خوشیاں مناؤ آیا ہے فرحت کا مہینہ
اب رحمتیں لوٹو ہے یہ رحمت کا مہینہ
رحمت کا ہے باران جہاں بھر میں ذرا دیکھ
گلزار بہاروں میں ہے عظمت کا مہینہ
اب گونجتی گھر گھر میں ہے قرآں کی تلاوت
دیکھو یہ ہے قرآں کی تلاوت کا مہینہ
سنّت پڑھو تو اجر ملے فرض کا اس میں
دیکھو تو ہے رمضان عبادت کا مہینہ
محشر میں جو دلوائے گا عاصی کو رہائی
اے مومنو رمضاں ہے شفاعت کا مہینہ
صدقہ کریں خیرات کریں رب کو منائیں
گلزار ہے انوار سے شوکت کا مہینہ
کرنی ہے قمرؔ تجھ کو عبادت تو ابھی کر
آئے کہ نہ پھر آئے یہ برکت کا مہینہ
قمر رضا سیفی بریلوی
Mohammadirfan ashfaq khan Irfan
12-Apr-2022 09:31 AM
ماشاء اللہ بہت خوب صورت کلام
Reply
Qamar Raza Saifi
15-Apr-2022 05:48 AM
Jazakallah khair
Reply